حکومت نے پیٹرول پمپس پر بھی پابندی لگا دی، صرف کتنے گھنٹے کیلئے کھولنے کی اجازت دی جائیگی؟ نوٹیفیکیشن جاری

لاہور (پی این آئی) کرونا وائرس خدشات کے باعث پنجاب میں مزید سختیاں کرنے کا فیصلہ، صوبے بھر میں کل سے تمام پیٹرول اسٹیشن بھی دن میں 12 گھنٹے کیلئے کھلیں گے، رات 8 بجے کے بعد فیول اسٹیشنز بند کر دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کرونا وائرس پر

قابو پانے کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں پیٹرول پمپس کو اب تمام دن کھلے رکھے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مارکیٹوں کی طرح پیٹرول پمپس کو بھی دن میں 12 گھنٹوں کیلئے کھولا جائے گا۔ پیٹرول پمپس رات 12 بجے سے صبح 12 بجے تک بند رہیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کروناکے اجلاس میں پنجاب بھر میں گروسری سٹورز،جنرل سٹورز اور کریانہ کی دوکانیں رات 8بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ گروسری سٹورز، جنرل سٹورز اور کریانہ دوکانیں صبح 8بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہیں گی اور اس فیصلے پر کل سے عملدرآمد ہوگا – کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گڈزٹرانسپورٹ کو نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسافر بردار گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی- وزیراعلیٰ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہاٹ سپاٹ کی چیکنگ کا نظام سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کے حوالے سے انتہائی حساس علاقوں کی نشاندہی کر کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے- کرونا کیس والے علاقوں میں نقل وحرکت کو محدود کیاجائے- واضح رہے کہ پنجاب میں 24 مارچ سے 6 اپریل تک کیلئے لاک ڈاون کا نفاذ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close