بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آبا د(پی این آئی) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو ایک ہی وقت میں نہیں لا سکتے البتہ انہیں 4 تاریخ سے چھوٹے چھوٹے گروپس میں لانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے تاکہ سکریننگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے

صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمیں یہ معلوم ہو گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 75 فیصد کیسز باہر سے آگے ہیں اور 15 فیصد کیسز ایسے ہیں جو پاکستان میں پھیلے، ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں پھنسے ہمارے طلباءاور ان کے والدین کا بہت دباؤ ہے لیکن شکر ہے کہ ہم نے یہ دباؤ نہیں لیا۔ پہلے یہ منصوبہ بنایا تھا کہ انہیں پاکستان لا کر حاجی کیمپ میں ٹھہرایا جائے لیکن اگر ایسا کرتے تو وہ دوسرا تفتان بن جانا تھا۔بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کا دباؤ اب بھی موجود ہے اور ہم انہیں 4 تاریخ سے آنے دینا چاہتے ہیں لیکن صرف اتنے ہی لوگوں کو آنے دیں گے جن کی سکریننگ کر سکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس سہولیات کی کمی ہے اس لئے ہم سب پاکستانیوں کو ایک ساتھ واپس نہیں لا سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس وقت ڈاکٹرز، نرسز اور ہیلتھ ورکرز فرنٹ لائن پر ہیں اور دنیا بھر میں ان کی حفاظت کیلئے موجود آلات کی قلت ہو گئی ہے جس کے باعث ہم سب سے پہلے آئی سی یو اور ایمریجنسی میں حفاظتی چیزیں پہنچانا چاہتے ہیں اور اس کے بعد ہی باقی سب کو دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں