لاہور میں کورونا وائرس کے مریض کی موت کی وجہ کچھ اور ہی نکلی، ڈاکٹروں نے شبہ ظاہر کر دیا

لاہور(پی این آئی) لاہور میں داخل کورونا وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 70 سالہ شخص میں کچھ دن قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ میو ہسپتال میں زیر علاج تھی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریضہ کو کچھ دن قبل ہسپتال ایمرجنسی صورتحال میںلایاگیا تھا جس کے بعد

اس کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ معمول کے مطابق واش روم گیا تھا، 20 منٹ تک واش روم سے باہر نہ آیا تو دوسرے مریض نے اند ر جاکر دیکھاتو کورونا کا متاثرہ شخص زمین پر گرا ہوا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض میںکورونا وائرس کنفرم تھا، لیکن اس کی موت ہارٹ اٹیک سے ہونے کا شبہ ہے۔ڈاکٹروں کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم ابھی مریض کا معائنہ کر رہے ہیںجس کےبعد تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی، تب تک کچھ بھی کہنا مناسب نہ ہو گا۔یاد رہے کہ یہ کورونا وائرس سے متاثرہ تیسراشخض ہے جو لاہور میں جان کی بازی ہار گیا ہے۔ اب تک پنجاب میں 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 3 کا تعلق لاہور سے تھا۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والےافراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کےچاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگو ں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔کورونا وائرس سے بچنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں تا کہ یہ مزید نہ پھیلے۔حکومت کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر حالات بہتری کی طرف نہیں جاتے تو ہمیں کرفیو کی طرف بھی جانا پڑ سکتا ہے، اسی لئے حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کریں کیونکہ اسی طرح ہم اس کے پھیلاو کو رروک سکتے ہیں۔کورونا وائرس نے پاکستان میں اب تک 1235 افراد کو متاثر کردیا ہے جبکہ اس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close