شوکت خانم ہسپتال بازی لے گیا، پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی کمی کا مسئلہ حل ہو گیا۔۔ ایک وینٹی لیٹر بیک وقت کتنے مریضوں کیلئے استعمال ہو گا؟شاندار تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) شوکت خانم اسپتال میں ایک وینٹی لیٹر کو 4 افراد کے لئے استعمال کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث خراب صورتحال اور مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد وینٹی لیٹر کی شدید کمی محسوس کی جارہی تھی تاہم اب ایک وینٹی لیٹر کو چار مریضوں کے

لئے استعمال کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔یہ تجربہ لاہور کے شوکت خانم ہسپتال میں کیا گیا ہے۔تجربہ موجودہ صورتحال میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے تحت کیا گیا۔اسپتال میں 16 وینٹی لیٹرز ہیں جو کہ 64 افراد کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔قبل ازیں ادویات بنانے والی انٹر نیشنل کمپنی ڈی واٹسن نے وینٹی لیٹر کا عطیہ دیا ہے۔ پاکستان میں ڈی واٹسن فارمیسی کے چیف ایگزیکٹو احسن ظفر بختاوری کی جانب سے ایک عدد وینٹی لیٹر عطیہ کیا گیا ہے جو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے حوالے کیا گیا،یہ وینٹی لیٹر پولی کلینک ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے رکھا جائے گا۔اس موقع پر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنی تمام صلاحیتوں اور خدمات کے ساتھ حکومت خصوصا ’’طبی میدان میں سرگرم عمل عملے کے ساتھ کھڑے ہیں ہم اور ہمارا سٹاف رات دن کرونا وائرس کے خلاف خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ہماری یہ جدوجہد کورونا وائرس کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ہم عوام کے لئے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں،جب کہ دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کہ اس ٹیسٹ کی قیمت 7900 روپے ہے۔پنجاب میں سامنے آنے والے تمام کیسز نے بیرون ملک کا سفر کیا ہوا ہے۔ پنجاب حکومت بالکل مفت ٹیسٹ کررہی ہے۔ ہم نے اپنی کٹس شوکت خانم ہسپتال کو دی ہوئی ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال مفت ٹیسٹ کررہا ہے۔پنجاب حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close