پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میں کورونا وائرس کا شبہ

مردان (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختون خواہ اسمبلی عبدالسلام آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیاہے اور کہاہے کہ جلد صحت یاب ہو کر پھر سے عوام میں موجود ہوں گا ۔یادرہے کہ عبدالسلام آفریدی کے حلقہ نیابت منگا میں کورونا وائرس کے

باعث پہلی ہلاکت ہوئی تھی اور وہ مسلسل اپنے علاقے میں موجود رہے تھے جس کے بعد اب ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، مجھے اس پر کوئی افسوس یا ندامت نہیں ہے ، مجھے حقلے کی عوام جنہوں نے منتخب کیا وہ لوگ تکلیف میں تھے ، مجھے میرے ضمیر نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ میں اس مشکل کے وقت میں اپنے حلقے کی عوام کو اکیلا چھوڑ دوں اور تنہائی اختیار کر لوں یا پھر کہیں روپوش ہو جاؤں ۔ان کا کہناتھا کہ میری زندگی اس قوم پر ہزار مرتبہ قربان ہو ، میں عمران خان کا سپاہی ہوں ، انشاءاللہ جلد صحت یاب ہو کر اپنے عوام کے درمیان موجود ہوں گا ،اپنے پاکستانی بھائیوں سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں حکومتی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں اور تعاون کریں ، کورونا کو پھیلانے سے روکیں اور گھروں کو محفوظ بنائیں۔ہم نے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ، کورونا کو شکست دینی ہے ، اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close