خیبر پختون خوا کا ایک شخص کورونا وائرس کا شکار, متاثرہ شخص اسپتال منتقل ، پورا گاؤں سیل

پشاور(پی این آئی)خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، متاثرہ شخص کو گاؤں سے اسپتال منتقل کر نے کے بعد پورے گاؤں کو سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر کے مطابق متاثرہ شخص لنڈی کوتل کے علاقے شیخ مل خیل کا رہائشی ہے، جسے 24 مارچ کو علامات

ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کے لیے پولیس اسپتال پشاور منتقل کیا گیا تھا۔اسپتال کے طبی عملے نے ٹیسٹ کے لیے نمونے لینے کے بعد متاثرہ شخص کو گھر بھیج دیا تھا، آج رپورٹ آنے پر متاثرہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔متاثرہ مریض کو پشاور منتقل کر کے پورے گاؤں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ شخص کے رشتے داروں کے بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔محموداسلم وزیر کے مطابق ضلع خیبر میں یہ دوسرا کورونا وائرس کا کیس ہے، ایک کورونا کا مریض پہلے صحت یاب ہوچکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close