عمرکوٹ(پی این آئی )اندھیر نگری چوپٹ راج پورے سندھ میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود شادی تقریب کے انعقاد کی خبر دینے اور ویڈیو وائرل کرنے پر عمرکوٹ کے صحافی کے خلاف بااثرافراد کا جرگہ صحافی پر سماجی پابندیاں عائد کر کے برادری سے نکال دیا گیا۔ عمرکوٹ ضلع میں کورونا وائرس
کےبعد عمرکوٹ سمیت پورے سندھ میں حکومت سندھ کی جانب سےدفعہ 144 نافذ کیےجانےکے باوجود شادی کی تقریب کے انعقاد کی خبر وائرل کرنے حقائق رپورٹنگ کرنےپر بااثرافراد کا صحافی کے خلاف جرگہ منعقد کیا گیا جرگے کے ذریعے صحافی جانب دلوانی کو برادری سے نکال دیا گیا اور دھمکیاں دی جاری رہی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہےکہ بودر فارم پولیس نے تین روز قبل وڈیو وائرل ہونے پر تیں دولہوں سمیت آٹھ افراد کے خلاف دفعہ 144 کے تحت بودر فارم تھانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھاصحافی کےخلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں کی عمرکوٹ کے سنئیر صحافیوں سیدریحان شبیر،ناہید حسین خٹک ،کامران کےکے، پریس کلب عمرکوٹ کےصدر فقیررسول بخش، اتم سنگراسی عمران شاہ،غلام محمدکمبار،اور دیگرصحافیوں نےشدید مذمت کرتے ہوئے حکام بالا آئی جی سندھ پولیس انتظامیہ عمرکوٹ ،ایس ایس پی عمرکوٹ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ،ایس ایچ او بودر فارم سے مطالبہ کیا ہےکہ صحافی جانب دلوانی کو سچ لکھنے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنے پر دی جانے والی دھمکیوں کا فوری نوٹس لیا جائے ۔صحافی کو تحفظ دیا جائے صحافی کےساتھ انصاف کیا جائے ۔عمرکوٹ کے صحافیوں نے صحافی جانب دلوانی کو گاؤں سے نکلانے بےدخل کرنے اور جانی مالی نقصان پہنچانے کی دھمکیوں کی شدید مذمت بھی کرتے ہوئے مطالبہ کیا اگر پولیس نے حکام بالا نے صحافی کو دھمکانے اور یکطرفہ طور گاؤں سے بےدخل نکلانے والوں کے خلاف کروائی نہ کی تو عمرکوٹ ضلع بھر کے صحافی سندھ بھر میں وسیع احتجاج کرنے پرمجبور ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں