سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

کراچی (پی این آئی) نیب کی طر ف سے ایم ڈی پی ایس اوغیرقانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان کیخلاف نیاریفرنس دائرکردیا گیا اور عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکریٹری پٹرولیم ارشد مرزاکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق سیکرٹری پیٹرولیم شیخ عمران الحق اور یعقوب ستار کو بھی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا ہے،احتساب عدالت کراچی نے تمام ملزمان کو

10 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ ماہ اسلام آبا دہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا،انہیں نیب نے لاہور سے گرفتار کیا تھا، نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائرکیا ہوا ۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں