کوروناوائرس کا خوف،پی آئی اےنے بیرون ملک کی خصوصی پروازیں بند کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی) انگلینڈ اور شمالی امریکہ میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد میں اضافے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے ان ممالک میں خصوصی پروازیں بھی بند کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر

رکھتے ہوئے پی آئی اے نے ٹورنٹو، لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے جمعہ کو شیڈول خصوصی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے کے باعث مسافروں کو ہونے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہیں تاہم اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے لئے مسافروں کی صحت اور حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وباءکے باعث پوری دنیا کی حکومتیں اپنے منصوبہ جات پر نظرثانی کرتے ہوئے انہیں بدلنے میں مصروف ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اس وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔واضح رہے کہ پی آئی اے نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باوجود انگلینڈ اور کینیڈا کیلئے چار مخصوص پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا اور ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہاں پھنسے پاکستانی مسافروں کو واپس لانے کیلئے انسانیت کی بنیاد پر فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close