اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ بھی متحرک ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے کورونا پر رکن ممالک سائنس وزرا کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس 30 مارچ کو ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا، پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر فواد چوہدری کریں گے،ا جلاس میں رکن
ممالک کے سائنس کے وزرا، دنیا بھر سے سائنسدان اور سکالرز کو مدعو کیا گیا ہے۔اجلاس میں سائنس کی مدد سے کورونا سے بچاؤ پر تجاویز دی جائیں گی۔ اجلاس میں کووڈ-19 کے خلاف عالمی جنگ میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔دنیا بھر میں ڈیٹا اور سائنسی معلومات کی فوری اور مساویانہ شراکت کو ممکن بنانے پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل یونیسکو وبائی امراض سے بچاؤ پر لائحہ عمل دیں گے۔ تمام وزرا اس تناظر میں پالیسی اور اسباق پر تبادلہ خیال اور مشاورت کرینگے۔ عالمی سطح کے مشہور، نوبیل انعام یافتہ سائنسدان کورونا پر اپنے تجربات اور مشاھدات سے آگاہ کرینگے۔اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں