لاہور میں ایل پی جی ٹینکر میں آتشزدگی کے واقعے میں جھلسنے والے مزید 2افراد جان کی بازی ہار گئے

(پی این آئی)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں 2 روز قبل ایل پی جی ٹینکر میں آتشزدگی کے واقعے میں جھلسنے والے مزید 2 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی، ٹینکر ڈرائیور سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا گیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پولیس کے مطابق میو

اسپتال میں زیر ِعلاج 40 سالہ عظیم اور 30 سالہ اخلاص بھی 24 گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے، جن کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں، واقعے کے 5 زخمی اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پولیس نے کنٹینر مالک محمد عثمان ارشد، ایل پی جی گیس کے مالک رانا نور، کنٹینر ڈرائیور اور اس کے 2 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔واقعےمیںکروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، چنگ چی موٹرسائیکلیں اور دیگراشیاء بھی جل کر راکھ ہو گئی تھیں۔اس سے قبل اس خوفناک آتشزدگی میں زاہد عباس نامی شخص جھلس کر جاں بحق ہوا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close