پاک فوج نے کمال کر دکھایا، پاکستان میں خراب سینکڑوں وینٹی لیٹرز ریپئیر کر دیئے،اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے ایک ادارے نے پاکستان میں موجود خراب وینٹی لیٹرز ٹھیک کردیے ہیں اور اب خراب وینٹی لیٹرز کی تعداد صرف 61 رہ گئی ہے جو پنجاب میں ہے۔حکومتی نمائندوں کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ جب کورونا وائرس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا تو ہمارے پاس صرف 2200 وینٹی لیٹرز تھے جن میں سے 450 خراب تھے لیکن آج خراب وینٹی لیٹرز کی تعداد 61 رہ گئی ہے جو پنجاب میں ہیں۔ پاک فوج کے ایک ادارے نے ان کو ٹھیک کرنے کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جو وینٹی لیٹرز درآمد کیے جارہے ہیں وہ 10 سے 15 اپریل تک آجائیں گے ، 25 سے 30 اپریل کے درمیان درآمد شدہ وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ جائے گی، ایک مہینے میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 8 سے 10 ہزار تک پہنچ جائے گی۔جنرل افضل کے مطابق چین کی ایک پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے بدھ کو 5 لاکھ ماسک دیے گئے تھے جنہیں صوبوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ جمعہ کو 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس آئیں گی ، ہفتہ کو سنگا پور سے 15 ہزار اشیا آجائیں گی، جمعہ کو ووہان سے 15 ٹن سامان آرہا ہے جس میں 20 وینٹی لیٹرز شامل ہیں، چینی صوبے سنکیانگ سے خنجراب بارڈر پر سامان پہنچ گیا ہے، ہفتے کے روز اس سامان کو گلگت لایا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close