پاکستان کا وہ پہلا صوبہ جہاں حکومت نے نمازِ جمعہ پر بھی پابندی لگا دی

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی، صرف مسجد کا عملہ یا 3 سے 5 افراد مساجد میں نماز ادا کرسکیں گے۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ڈاکٹرز اور دیگر ماہرین نے تجویز دی تھی کہ مساجد میں

اجتماعات پر پابندی عائد کی جائے۔ اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے علماءکے ساتھ مشاورت کی جنہوں نے فیصلے کا اختیار سندھ حکومت کو دیا۔ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ تجاویز اور مشاورت کے بعد سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ مساجد میں صرف عملے کے ارکان یا 3 سے 5 لوگ جمعہ کی نماز ادا کرسکیں گے اور سندھ بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوں گے، پنجگانہ نمازوں میں بھی یہی پابندی ہوگی جو 27 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے سندھ کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کردی ہے کہ وہ اس پابندی پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close