خان صاحب ضِد چھوڑیں اور اس معاملے کو سنجیدہ لیں ورنہ۔۔۔۔ حساس اداروں نے وزیراعظم کو کورونا وائرس سے متعلق واضح اور دوٹوک پیغام بھجوا دیا

لاہور( پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے پاس کورونا سے متعلق وزیراعظم سے زیادہ معلومات ہیں،شہباز شریف کے پاس کورونا کے مریضوں کی تعداد،ہسپتالوں کا ریکارڈ،وینٹی لیٹرز اور تشخیصی کٹس کا ریکارڈ عمرا ن خان سے بھی زیادہ تھا۔حساس اداروں نے عمران

خان کو کہا کہ ضد چھوڑے، پاکستان میں اٹلی سے بھی زیادہ حالات خراب ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے پاس کورونا کی صورتحال سے متعلق ڈسٹرکٹ اور صوبوں کی سطح پر عمران خان سے زیادہ حقائق تھے ۔شہباز شریف کے پاس کورونا کے مریضوں کی تعداد،ہسپتالوں کا ریکارڈ،وینٹی لیٹرز اور تشخیصی کٹس کا ریکارڈ عمرا ن خان سے بھی زیادہ تھا۔وہ پوری تیاری کرکے بیٹھے تھے لیکن عمران خان اٹھ کر چلے گئے۔اپنے ایک اور پروگرام میں عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان لاک ڈاؤن کرنا نہیں چاہتے تھے لیکن حساس اداروں نے لاک ڈاؤن کروایا۔حساس اداروں نے عمران خان کو میسیج کیا کہ یہاں اٹلی سے بھی حالات خراب ہونے جارہے ہیں، خدا کے واسطے ضد چھوڑدیں۔عارف بھٹی نے مزید کہا کہ عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے کہا کہ پلیز ضد چھوڑدیں۔ سندھ حکومت لیڈلے رہی تھی۔ عمران خان نے جو تقریر کی مجھے سمجھ نہیں آئی کہ وہ کہنا کیا چاہتے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں