رواں سال کیلئے’حج‘منسوخ ہونے کا خدشہ ، سعودی عرب نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں، سعودی حکومت کے خط کے بعد وزارت مذہبی امور نے جج پر کام روک دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا۔سعودی وزیر حج کا

مراسلہ وزارت مذہبی امور کو موصول ہو گیا ہے۔سعودی حکومت کے خط میں لکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں۔سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔صورت حال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج پر کام روک دیا ہے۔گذشتہ روز سعودی سفیر برائے سینیگال عبداللہ احمد العبدن نے کہا ہے کہ حج منسوخی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھی تک حکومت کی جانب سے حج روکنے کا کائی اعلان جاری نہیں کیا گیا ہے،حکومت کی طرف سے کسی نے بھی ایسا نہیں کہا ہے کہ رواں برا حج نہیں ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ بہرحال اس حوالے سے صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے،آنے والے ایام میں حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ انتہائی سوچ و بچار اور تدبر کے بعد ہی ہو گا۔عبداللہ احمد العبدن نے کہاکہ سب کو جو بھی فیصلہ کیا جایے گا اس کی تعمیل کے لیے تیار رہنا ہو گا۔عبداللہ احمد العبدن نے کہاکہ فیصلہ اس حوالے سے ضروری ہو گا کہ عوام کسی ایسی چیز کے لیے نہ جائے جس کے نتائج کا وہ سامنا نہ کر سکیں۔ انہوںنے کہاکہ عبداللہ احمد العبدن نے حج معاون کمپنیوں کو حتمی فیصلہ آنے تک ہوٹلوں اور ائرلاین کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی معاہدے سے احتزاز برتنے کی ہدایت بھی کی۔دنیا بھر میں کورونا وباء کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ کے باعث رواں برس حج کے حوالے سے سعودی حکومت کا فیصلہ متوقع ہے،سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حج کے حوالے سے کویی بھی فیصلہ عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close