’پاکستان جیت گیا، کورونا وائرس ہار گیا‘ ایکساتھ 600مریض کورونا وائرس سے کلئیر قرار

لاہور (پی این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ڈی جی خان سے کورونا کے 600 مریض کلیئر قرار دے دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کالاشاہ کاکو میں قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا اور کو رونا کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامات پر

اظہار اطمینان کیا۔بعد ازاں 8 کلب رورڈ پر میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار نے بتایا کہ ڈی جی خان قرنطینہ میں زیر علاج 800 میں سے 600 افراد کے ٹیسٹ کلیئر ہوچکے ہیں جنہیں گھر بھیج دیا جائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کیمپ جیل سے 3500 قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے اور جیل میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا جارہا ہے ، ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے لیے سپیشل رسک الاونس کی منظوری دی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کورونا آرڈیننس فوری نافذ کیا جارہا ہے جس کے تحت سول ایوی ایشن عملے کی بھی سکریننگ کی جائے گی۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وفاق کی طرح حکومت پنجاب بھی جلد سوشل پروٹیکشن پیکیج دے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں