کورونا، لاک ڈا ون سے غریب پریشان یوٹیلیٹی سٹور سے آٹا غائب، عوام مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

عمرکوٹ (پی این آئی ) کورونا وائرس کی وجہ سے صوبہ سندھ کے علاقے عمر کوٹ اور اس کے گردونواح میں مسلسل چھ روز سے جاری لاک ڈائون سے غریب افراد شدید پریشان ہے جبکہ ضلع بھر کے آٹھ یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ ایک ماہ سے آٹا غائب ہے، غریب عوام آٹے کے لیے شدید پریشان اور مارکیٹ سے مہنگے

داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ صورتحال کافوری نوٹس لے کر یوٹیلیٹی سٹورکو آٹا اور دیگر ضرورت کی اشیاء صرف فراہم کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا خدشہ اسکے بچاو اور احتیاطی طورپرملک بھر میں لاک ڈائون کی صورتحال ہے جبکہ صوبہ سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں گذشتہ چھے روز سےکاروبار، مارکیٹیں اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے جسکی وجہ سے روزانہ اجرت پر کام کرنےوالے افراد سب زیادہ متاثر ہورہےہیں ایسے میں یوٹیلیٹی سٹور پر آٹے کا فقدان ہوتو مزید مشکلات بڑھ جاتی ہیں ۔ عمرکوٹ ضلع بھر میں آٹھ برانچز ہیں جس پر گذشتہ ایک ماہ سے آٹے کا بحران ہیں غریب عوام آٹے کیلئے دربدر ہورہی ہے ۔گاؤں گوٹھوں کےلوگوں نےمیڈیاسے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ وہ کافی دنوں سے یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا لینےآہ رہیں ہے لیکن یہاں پر آٹا موجود نہیں ہے مہنگے داموں آٹا خرید کرنے کی وسعت نہیں ہے۔ گذشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نےیوٹیلیٹی سٹورز کے لیے پچاس ارب روپےمختص کیے ہیں لیکن عمرکوٹ میں کئی دنوں سے اٹے کا شدید بحران ہے عوام مہنگے داموں آٹا خرید کرنے پر مجبور ہیں اگر عمرکوٹ میں اسی طرح سے آٹے کا بحران رہا تو یہاں کی عوام دوہرےعذاب میں مبتلا ہوجائے گی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد آٹے کے بحران پر قابو پایاجائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close