اسد عمر نے پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیوکانفرنس چھوڑ کر کیوں گئے؟ وجہ سامنےآگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس چھوڑ کر جانے کی وجہ بتادی ہے۔ اسد عمر نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا رات گئے تک اور پھر صبح بھی سپیکر سے رابطہ تھا اور سپیکر قومی

اسمبلی مسلسل اپوزیشن لیڈر سہباز شریف اور بلاول بھٹو سے رابطے میں تھے لیکن تب تک دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس میں شامل ہونے کی حامی نہیں بھری تھی۔اسد عمر نے بتایا کہ دونوں رہنما اپنی میٹنگز کی مصروفیت کا بتارہے تھے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی تقریر شیڈیول کر کے انکی اگلی میٹنگز شیڈیول کردی گئیں اور پھر دوپہر ساڑھے بارہ بجے بلاول بھٹو نے اپنی شمولیت کنفرم کی اور ڈیڑھ بجے شہباز شریف نے لیکن تب تک وزیراعظم کی میٹنگز شیڈیول ہو چکی تھیں حالانکہ وزیراعظم عمران خان خود اپوزیشن لیڈر کی بات سننا چاہتے تھے لیکن تب میٹنگز شیڈیول ہوچکی تھیں اور وزیراعظم کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ دوسرے لیڈران میٹنگ میں شامل ہیں کیونکہ ویڈیو کانفرنس میں سکرین پر اپنی تصویر نظر آتی ہے دوسروں کی نہیں اس لیے وزیراعظم اپنی تقریر کر کے اگلی میٹنگ کیلئے چلے گئے۔یاد رہے کہ آج ویڈیو لنک کے ذریعے پارلیمانی رہنماوَں کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا کہ کیا اس میٹنگ میں وزیراعظم شریک ہیں؟ وزیراعظم کے موجود نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن نے پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کے بعد احتجاجا واک آؤٹ کر دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو اس وقت تاریخ کی سب سے بڑی وبا کا سامنا ہے اور وزیر اعظم کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وہ چلے گئے ہیں ،معذرت لیکن ہم اس طرح کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں