عمران خان کے سب سے دیرینہ اور قریبی ساتھی نے کپتان کیخلاف بڑی بغاوت کا انکشاف کر دیا

لاہور(پی این آئی) لیجنڈری قومی کرکٹر جاوید میانداد نے انکشاف کیا ہے کہ 1992ء کے ورلڈ کپ ک فاتح کپتان عمران خان میگا ایونٹ کے دوران ٹیم میں بغاوت کا شکار ہونے سے بچ گئے تھے۔سابق کپتان اور قومی ٹیم کے تین بار کوچ رہنے والے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی عمران خان کے کپتانی

کے سٹائل سے ناراض تھے۔ایک ٹی وی انٹر ویو کے دوران جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بغاوت نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل ہوئی تھی لیکن ان کے لیے کیوں کہ ملک سب سے اہم تھا اس لیے انہوں نے کھلاڑیوں کو راضی کرلیا کہ وہ عمران خان کی زیر قیادت ہی کھیلیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان کو اس بغاوت کا علم ہوگیا تھا اور اسی لیے وہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسی سال دورہ انگلینڈ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اس واقعہ کے بارے میں بات نہیں کی لیکن اب بہت سارے لوگوں کو اس کے بارے میں پتہ ہے لہذا میں نے حقیقت سامنے لانا مناسب سمجھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے انضمام الحق کی تاریخ ساز اننگز کی بدولت آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دینے کے بعد انگلینڈ کے خلاف میلبورن کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے فائنل میں جاوید میانداد اور عمران خان کے مابین تیسری وکٹ کے لیے 139 رنز کی اہم پارٹنر شپ کی بدولت انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close