بری خبر ، پاکستان میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 7ہزار سے بھی زیادہ نکلی، ہنگامی صورتحال ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسزکی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں 7ہزار سے زائد مشتبہ افراد ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ انہیں کورونا ہوسکتا ہے اور ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں

اضافے کا خدشہ ہے۔ اصل تعداد ان ٹیسٹس کے نتائج سامنے آنے کے بعد سامنے آسکے گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزار سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے متاثر ہو چکے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔اسی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں میںمکمل لاک ڈاؤن کر دیاگیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیا جا سکے۔حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہو گا ورنہ اگر حالات مزید سنجیدہ ہو گئےتو ہمیں کرفیو کی جانب بھی جانا ہو گا ۔مکمل لاک ڈاؤں کے بعد بھی دیکھا گیا ہے کہ اکثر افراداس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئیں ہیں جس کے بعد ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجابعثمان بزدار نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں جن 800افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، ان میں سے 600 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور ہماری انتظامیہ انہیں گھر واپس پہنچا کر آئے گی۔اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ 600 سے زائد زائرین کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آئے جن کو گھر بھیج دیا گیا ہے تاہم ان پر نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے اہنے تویٹر پیغام میں کہا کہ “الحمداللہ! 600 سے زائد زائرین کو 14دن قرنطینہ میں رکھنے کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا ہے، ان زائرین کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آئے تھے تاہم ان پر نظر رکھی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close