تازہ ترین

کورونا سے بے خوف، غیر ذمہ داری کی انتہا ہو گئی ،بس میں سامان رکھنے کی جگہ پر سواریوں کو بٹھایا جانے لگا

لاہور (پی این آئی) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی ہے۔کورونا وائرس کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں کیا گیا تاہم ہم ماہرین کی جانب سے بار بار لوگوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں کیونکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی کرونا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔احتیاطی تدابیر پر

عمل نہ کرنے کے نقصانات کا اندازہ اٹلی کو دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔پاکستان میں بھی طبی ماہرین کی جانب سے لوگوں کو بار بار ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔لیکن شہریوں کی جانب سے کرونا وائرس کی حساسیت کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔اسی حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک بس میں سامان رکھنے کی جگہ پر سواریوں کو بٹھایا جا رہا ہے۔ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا ہے کہ سواریوں کو اس جگہ پر بٹھا کر لے کے جایا جا رہا ہے جہاں پر عام طور پر سامان کو رکھا جاتا ہے۔کوئی ان کو روکنے والا نہیں ہے۔لوگ نہ تو لا ک ڈاؤن کی پرواہ کر رہے ہیں اور نہ ہی ایک دوسرے سر سماجی فاصلہ اختیار کر رہے ہیں۔بس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہیں جس سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور بس کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں