ندیم افضل چن نے آڈیو ریکارڈنگ میں ناقابل اشاعت زبان کے استعمال کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیرِاعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے لیک ہونے والی وٹس ایپ ریکارڈنگ کے اصلی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کی ایک وٹس ایپ ریکارڈنگ سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے کسی دوست کو بتا رہے تھے کہ ہزاروں لوگ کورونا سے مر رہے ہیں اور حکومت بتا نہیں رہی ہے اس لیے سب لوگ بچوں کو لے کر گھروں میں چھپ جاؤ۔اس دوران انہوں نے اپنے علاقے کی مخصوص زبان میں کچھ ناقابلِ اشاعت الفاظ بھی استعمال کیے تھے جس کے بعد ہزاروں لوگوں کے مرنے کی خبر سن کر پاکستانی تشویش میں مبتلا تھے تاہم اب ندیم افضل چن نے خود وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریکارڈنگ اصلی ہے اور اصل میں ان کے حلقے کے لوگ کبڈی کے میچ اور بیلوں کی دوڑ ملتوی نہیں کر رہے تھے تو انہوں نے اپنے علاقے کی مخصوص ‘جانگلی’ زبان میں ان کو ڈرانے کی کوشش کی تھی اور محاوتاََ بولا تھا کہ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں جبکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے ریکارڈنگ میں موجود غیر مہذب الفاظ کیلئے معذرت بھی کی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ یہ انکی زبان ہے اور اس میں یہ عام بات ہے لیکن وہ معذرت کرتے ہیں لوگ پریشان نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کوروناوائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے سندھ حکومت کومکمل مددفراہم کررہی ہے۔ا یک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اس وائرس سے نمٹنے کے لئے وفاقی اورسندھ حکومتوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔انہوں نے عوام سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنے اردگردجگہوں کو صاف ستھرا رکھیں او رحکومت کی بتائی گئی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں مخیرحضرات سے آگے آئیں اورمعاشرے کے غریب طبقات کوفراخ دلی سے عطیات دیں۔ندیم افضل چن نے کہاکہ کوروناوائرس پرکوئی شخص سیاست نہیں کررہا اور سیاسی رہنمائوں کو آزمائش کی اس گھڑی میں آگے بڑھ کراپناکرداراداکرناچاہیے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں