وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن ، نوٹیفکیشن جاری

(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو جزوی لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کی تمام

مارکیٹس ریسٹورنٹس اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔اس میں مزید کہا گیا کہ سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 10 بجے سے دن ایک بجے تک کھلے ہوں گے۔اس کے علاوہ اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہوں گی جبکہ ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 10 بجے تک چلے گی۔شہر میں میٹرو بس سروس شام ساڑھے تین سے ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔میٹرو بس میں مسافروں کے بیٹھنے کی ترتیب بدل دی گئی ہے، سیٹوں میں فاصلہ لازمی قرار دے دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کے مذہبی و سماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی، سرکاری لنگر خانے اور پناہ گاہیں کھلی رہیں گی۔میڈیکل اسٹورز، اسپتال، لیباریٹریز اور کلینکس بھی کھلے رہیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close