کورونا وائرس،آصف علی زرداری نے عوام کے نام پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کرونا سے نمٹنے کےلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانیے پرمکمل عمل کیا جائے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ ہے کہ ہم سب نے مل کر کرونا کو ختم کرنا ہے،عوام کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے۔نجی

ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم صوبے کےعوام کےتحفظ کے لئےموثراوربھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، عوام کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے۔ آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرونا وائرس کی مذاحمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دیا،پوری قوم اسامہ ریاض کے خاندان کے دکھ میں شریک ہے۔ انہوں نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو انتہائی ثابت قدمی، حوصلے سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔ آصف علی زرداری نے پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں اور افسران کی خدمات کی بھی تعریف کی جو کرونا وباء کو روکنے کے لئے دن رات اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close