کوروناوائرس کے پھیلائو کے خلاف سندھ حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھالیا ، صبح 8سے رات 8بجے تک شہر بھر میں موثر لاک ڈاون کی ہدایت جاری

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاون کو مزید موثر کرنے کے لیے راشن کی دکانوں کو 12 گھنٹے تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کردیں۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاو کے خلاف سندھ حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے صبح 8 سے رات 8 بجے

تک شہر میں موثر لاک ڈاون کی ہدایت جاری کردی جس میں راشن کی دکانیں بھی بند رہیں گی ۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ رات 8 سے صبح 12 بجے تک پرچون کی دکانیں کھلی رکھی جائیں گی جبکہ ہسپتال چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بیکنگ شعبے کو بھی صرف ضروری برانچز کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں