’ کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگ مر رہے ہیں لیکن حکومت بتا نہیں رہی‘وزیراعظم کے معاون خصوصی کی آڈیو کال اصل نکلی،لوگوں میں کورونا کا خوف کیوں پھیلا رہے ہیں؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے کے لوگ کبڈی کا میچ اور بیلوں کی دوڑ کرانا چاہتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ آڈیو پیغام دیا تھا۔خیال رہے کہ ندیم افضل چن کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ جانگلی زبان (پنجابی کا ایک

لہجہ) میں مختار نامی شخص کو گھر میں رہنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ ندیم افضل چن نے اپنے آڈیو میسج میں یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگ مر رہے ہیں لیکن حکومت بتا نہیں رہی۔ندیم افضل چن کا آڈیو پیغام وائرل ہونے کے بعد انہوں نے نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں اپنے اس پیغام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ سب ڈرانے کیلئے کہا تھا، اللہ نہ کرے کہ ایسی کوئی صورتحال پیدا ہو۔ندیم افضل چن نے بتایا کہ ان کے حلقے کے لوگ کبڈی کا میچ اور بیلوں کی دوڑ کروانا چاہتے تھے، وہاں ہر سال یہ کروائی جاتی ہے اور اس بار نہ ہونے پر مسئلہ بنا ہوا تھا، جس پر لوگوں کو اپنی جانگلی زبان میں پیغام دیا، جن کو یہ پیغام دینا تھا ان کو چلا گیا ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں