اسلام آباد (پی این آئی )کورونا وائرس سے متعلق پریس بریفنگ میں میر شکیل الرحمان کی گرفتاری اور میڈ یا پر پابندیوں سے متعلق معروف اینکر پرسن روف کلاسرا کے سوال پر وزیراعظم بھڑک اٹھے ۔تفصیل کے مطابق روف کلاسرا نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگاشائد آپ میڈ یا سے ناراض تھے ،میڈ یا کے خلاف
قوانین بناتے رہے ،آپ کی کابینہ کے ہر ایجنڈے میں میڈ یا پر پابندی سے متعلق گفتگو ہوتی رہی ،اس موقع پر فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ سوال کریں لیکن روف کلاسرا نے کہا کہ تھوڑا کمنٹ کرنے کی اجازت دے دیں ،وزیراعظم پہلے بھی سنتے تھے اور اب بھی سنتے ہیں ۔میڈ یا کو ٹائٹ کرنے کے لیے قوانین لائے گئے اس کے بعد ہم نے دیکھا کہ میر شکیل الرحمان کو بھی گرفتار کرناآپ کے ذہن میں تھا ۔ڈاکٹر دانش کی زلفی بخاری کے خلاف تنقید پر حکومت نے ان کا پروگرام بند کرایا ،یہ ایک خدشہ ہے کہ پورا ملک خطرناک صورتحال میں ہے اور آپ کی میڈ یا کے ساتھ لڑائی ہے ،ایران کا بارڈر کھولنے کے حوالے سے آپ کے پاس وقت تھا فیصلہ لینے کا لیکن صحیح فیصلہ نہیں ہوا ۔وزیراعظم نے کہا کہ اس موقع کو کورونا سے متعلق استعمال کریں تا کہ لوگوں کو کورونا سے متعلق سمجھ آئے ،آپ جویہ ساری باتیں کر رہے ہیں ،میں ایک میڈ یا پر بات کہہ دوں جس طرح میڈ یا کو پاکستان میں آزادی ہے ،میں چیلنج کرتا ہوں کہ کسی مغربی جمہوریت میں دکھا دیں ، میں مغربی جمہوریت کو سمجھتا ہوں ۔جس طرح کے الزامات یہاں لگتے ہیں ،اگر وہاں لگائے جائیں تو وہاں کے قوانین کے مطابق اتنے جرمانے ہوں کہ آپ کے اخبار بند ہو جائیں یا چینل بند ہو جائیں گے اس وقت مجھ سے میڈ یا کی بات نہ کریں ،کرونا کی بات کریں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں