اسلام آباد (پی این آئی ) سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے حکومت سے پٹرول کی قیمت 70روپے تک سستا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ شرح سود کو تین سے چار فیصدتک کم کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ پٹرول کی قیمت میں 70روپے
کمی کی جائے۔ پرس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے خاندان سے ہمدردی ہے۔تمام حکومتیں جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے سے روکیں اور اقدامات اٹھائیں۔ شہبا زشریف کا کہنا ہے کہ موجود ہ کشیدہ صورتحال میں سیاست کرنا درست نہیں ہوگا ۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ، دیر ائے درست آئے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کا عوام کو پیغام دینے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے لئے دعا گو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مفت ٹیسٹ کی سہولت مسر ہونی چاہیے۔ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم فوری طور پہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کریں ، نیشنل ٹاسک فورس میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دیں ، وینٹی لیٹرز سمیت درکار طبی آلات منگوائے جائیں ، ڈاکٹرز اور اسٹاف کو حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں کیونکہ ڈاکٹروں نے ہی اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینا ہے۔ہبازشریف نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو 10 ہزار حفاظتی کٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم فوری طور پہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کریں ، نیشنل ٹاسک فورس میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دیں ، وینٹی لیٹرز سمیت درکار طبی آلات منگوائے جائیں ، ڈاکٹرز اور اسٹاف کو حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں ۔ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے حکومت سے پٹرول کی قیمت 70روپے تک سستا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں