تبلیغی اجتماع اور جمعہ کی نماز پرعارضی پابندی کیوں نہیں لگائی جارہی؟خاتون صحافی کےسوال پر وزیراعظم عمران خان کا کیا جواب تھا؟ پوری قوم کیلئے پیغام دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ساتھ ملاقات کے دوران اینکر پرسن عنبر رحیم شمسی نے ان سے سوال کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت اجتماعات پر تو پابندی لگارہی ہے لیکن تبلیغی اجتماع اور جمعہ کی نماز کے حوالے سے کیا حکمت عملی بنائی ہے، ہم

سنگا پور اور جنوبی کوریا جیسے اقدامات کیوں نہیں اٹھا پارہے؟عنبر رحیم شمسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علما بھی کہہ رہے ہیں لیکن ہم سب کو سوچنا چاہیے کہ جہاں بھی لوگ جمع ہوں گے تو وہاں وائرس پھیلنے کا چانس ہے، اگر ایک دفعہ وائرس پھیلا تو وہ بیمار اور بوڑھوں کو ہسپتال لے جانا پڑے جس کے بعد ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی، اس سے بچنے کیلئے ہم خود ہی اپنے آپ کو ڈسپلن کریں ، جتنا ہم ڈسپلن کریں گے اتنی ہی ہمیں ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔وزیر اعظم نے خاتون اینکر کے دوسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ پاکستان کادوسرے ممالک کے ساتھ موازنہ کرتے ہیں تو یہ بھی دیکھا کریں کہ سنگاپور اور جنوبی کوریا کی آمدنی 50 ہزار ڈالر فی کس ہے اور ان کی آبادی پاکستان کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ کورنا وائرس کے خلاف یہ جنگ دنیا کی کوئی حکومت اس وقت تک نہیں جیت سکتی جب تک ساری آبادی مل کر نہیں لڑتی ، ہم لوگوں سے بار بار کہہ رہے ہیں کہ وہ جمع نہ ہوں ، بد قسمتی سے لوگوں کو سنگینی کا اندازہ نہیں ہے، چین نے عوام کے تعاون سے جنگ جیتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے نوجوانوں پر مشتمل والنٹیئر فورس بنائی جائے گی جو عوام میں جا کر آگاہی دے گی، ہمیں خوف تھا کہ یہ وبا بیرون ممالک کی طرح پھیل جائے گی لیکن یہاں اس طرح نہیں پھیلی جس پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close