بریکنگ نیوز! حکومت کا پاک چین سرحد کو کھولنے کا فیصلہ ، وجہ ایسی کہ ہر پاکستانی اطمینان کا سانس لے گا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ 28 مارچ کوایک دن کیلئے چین کی سرحد کھولیں گے، چین کے علاوہ ہمیں کہیں سے بھی سامان نہیں ملا، 27 مارچ کو چین کو آرڈر لکھوا دیں گے، ڈاکٹرز پروٹیکشن کٹس، وینیٹی لیٹرز اور دیگر50 ہزارکٹس چین ہمیں دےگا۔ انہوں نے آج

یہاں وزیراعظم عمران خان کی میڈیا بریفنگ کے دوران سینئر صحافیوں کو بتایا کہ چین سے کل 50 ہزار ماسک پاکستان پہنچ جائیں گے۔26 مارچ کو50 ہزار ٹیسٹ کٹس بھی آ رہی ہیں۔ سامان کی فراہمی کیلئے چینی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ چین سے سامان کی فراہمی کیلئے 28 مارچ کو ایک دن کیلئے سرحد کھولیں گے۔ کل سے چین سے متعلقہ سامان کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔ڈاکٹرز پروٹیکشن کٹس اور دیگر50 ہزار کٹس چین ہمیں دےگا۔ جمعہ کو چین سے مزید طیارے میڈیکل سامان لے کر پاکستان پہنچیں گے۔وینٹی لیٹر کےعلاوہ دیگرسامان کی فراہمی کا بھی چین نے یقین دلایا ہے۔27 مارچ کو ہم چین میں آرڈرز لکھوا دیں گے۔ 28 مارچ کو سامان آئےگا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے حالات میں معاشی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے کیا اثرات آرہے ہیں؟ ہم مسلسل بیٹھ کر جائزہ لے رہے ہیں جو بھی قدم اٹھائیں اس کا کیا اثر ہوگا؟ ہم نے اپنے بزنس کمیونٹی کی مدد کرنے کیلئے بڑا سوچ سمجھ کر معاشی پیکج بنایا، ہم نے مزدوروں کیلئے 200 ارب روپیہ رکھا ہے، اس میں صوبوں سے بھی بات کریں گے، کہ وہ اس پیکج پر ہماری کیا مدد کررہے ہیں؟ دوسرا ایکسپورٹ اور انڈسٹری جو سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، ان کو فوری طور پر 100ارب کے فنڈز دیں گے۔سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری اور زراعت کیلئے 100ارب رکھا ہے، ان کو کم شرح سود پر قرضے بھی دیں گے۔ چوتھا سب سے مشکل حالات میں خاندانوں کیلئے 150 ارب رکھ رہے ہیں، ہرخاندان کو4 ماہ تک ماہانہ 3 ہزار روپے دیے جائیں گے، صوبے بھی مدد کریں۔ یہ فیصلہ بھی کیا کہ پناہ گاہوں کا مزید دائرہ کار بڑھا دیں گے، تاکہ بیروزگار لوگ وہاں آسکیں۔یوٹیلٹی اسٹورز کو مزید 50 ارب دیا ہے۔ گندم خریداری کیلئے280 ارب روپیہ رکھا ہے، اب گندم کی کتائی بھی شروع ہوگئی ہے۔ اسی طرح پٹرول اور ڈیزل مصنوعات پر15روپے فی لیٹر کم کررہے ہیں۔ 300 یونٹ تک گیس اوربجلی کے بل 3 ماہ تک قسطوں میں لیے جائیں گے۔ 100ارب روپیہ ایمرجنسی حالات کیلئے رکھا ہے۔ این ڈی ایم اے کیلئے 50 ارب روپےرکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close