اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کی سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران اینکر پرسن محمد مالک نے ان سوال کیا کہ آپ منتخب ہیں جبکہ آپ کے ساتھ سارے غیر منتخب لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، آپ کو لوگوں نے منتخب کیا تھا کہ آپ لوگوں کی زندگیاں بہتر کریں، کیا میرے ملک کے معاشی فیصلے میرا منتخب کردہ وزیر
اعظم کر رہا ہے ، فیصلے کرنے والا کون ہے؟ اگر غلط فیصلے ہوتے ہیں تو میں نے عمران خان کا گریبان پکڑنا ہے یا رضا باقر کو پکڑنا ہے؟محمد مالک کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ میں سارے لوگ ہی غیر منتخب ہوتے ہیں ، وہاں بھی جمہوریت ہے، جو بھی فیصلہ ہے اس کا ذمہ دار میں ہوں کیونکہ میرے پوچھے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، میں باہر سے بھی مشاورت کرتا ہوں، پاکستانی ماہرین معیشت سے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے بتایا کہ جب حکومت آئی تھی تو ہم دیوالیہ ہوچکے تھے ، ہم ادائیگیاں نہیں کرسکتے تھے کیونکہ ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا، اگر میں اس وقت آپ کو سچ بتادیتا تو ہمارا روپیہ 300 پر پہنچ جاتا ، 2019 میری زندگی کا سب سے مشکل سال تھا ۔ کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو میں نہیں لیتا، ڈاکٹر حفیظ اور رضا باقر سے پوری بات ہوتی ہے اور باہر سے مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں