چین میں ’کورونا‘کے بعد ’ہنٹا ‘وائرس شروع، یہ وائرس کس جانور سے پھیلتا ہے اور اس کی ویکسین دریافت ہے یا نہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) ابھی کورونا وائرس سے دنیا باہر بھی نکلی کہ چین میں ایک اور نیا وائرس ” ہنٹا وائرس” شروع ہوگیا ہے۔ چین کے صوبہ شانڈونگ میں ہنٹا وائرس کا پتہ چلا ہے۔ اس وائرس سے ایک 39 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ یہ وائرس پہلی بار سن 1959 میں پایا گیا تھا۔ تاہم ، اس کے لئے ویکسین 2016

سے دستیاب ہے۔ نئے وائرس سے چین میں چند افراد کے متاثر ہونے کی بھی اطلاع ہے بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس چوہے سے پھیلتا ہے ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ گلوبل ٹائمز کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ یہ وبا چوہوں سے اٹھی ہے۔ ہنٹا وائرس کی علامات میں سر میں درد، پٹھوں کا درد، سر چکرانا ، اور سردی لگنا شامل ہے۔ ہنٹا وائرس کے باعث بھی مریضوں کو سانسن لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔ واضح رہے دنیاں بھر میں چار لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 15 ہزار سے زائد افرااد اس خطرناک وائرس سے جان بحق ہو چکے ہیں۔ چین کورونا وائرس نے چین کے بعد اٹلی سمیت پوری دنیا میں تباہی مچائی تھی ۔ جن میں ترقی یافتہ ممالک زیادہ تباہی کا شکار ہوئے۔ تاہم اب چین میں کورونا وائرس کے بعد ایک ہنٹا وائرس بھی سر اٹھانے لگا ہے جس سے پہلے ہلاکت ہو چکی جبکہ 32 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں