شہبازشریف کی حکومت سےتیل کی قیمتیں کم کرنے کی اپیل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں انتہائی کم

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ کورونا وائرس جیسے چیلنج کا قوم کو سامنا ہے ،ہمیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک بن کر آگے جانا ہوگا،ہمیں ان باتوں سے گریز کرنا ہوگاجو معاشرتی تقسیم کا باعث ہوں،وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتا

ہوں چاروں صوبوں کو ساتھ لیکر چلیں ،یقین ہے ہم بہت جلد ان مشکلات سے نکل جائیں گے۔شہبازشریف نے حکومت سے پٹرول کی قیمت 70 روپے فی لٹر کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عالمی منڈی میں اس وقت تیل کی قیمتیں انتہائی کم ہیں ،حکومت کا فرض ہے کہ لوگوں کو معاشی مشکلات سے نکالے ۔شہبازشریف نے حکومت سے شرح سود3 سے 4 فیصد کم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود کم کرنے سے حکومت کو ایک سال میں 80 ارب روپے کی بچت ہوگی ،عوام کا خیال کریں ہمیں دل بڑا کرکے کام کرنا پڑے گا۔ صدر شہبازشریف نے کہاکہ کورونا سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے ،حکومت جیلوں میں کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے،موجودہ حالات میں ایسی بات نہیں کرنی چائے جس سے تقسیم بڑھے،انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستانی عوام کیلئے دعاگو ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ قومی سلامتی کے تقاضو ں کو پیش نظر سیاست کرنابڑا گناہ ہوگا،تمام سیاسی اکابرین نے مطالبہ کیا کہ فوری لاک ڈاؤن کی جانب جاناچاہئے،پنجاب حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن کا اعلان کیا،دیر آئے درست آئے،وقت کا تقاضا ہے ہم اس چیلنج کو موقعے پر تبدیل کرکے ایک قوم بن جائیں ۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ ذاتی انا اور پسند ناپسند سے نکل کر متحدہوجائیں اور آگے بڑھیں ،کوروناچیلنج کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور اس مسئلے سے نکل جائیں گے،انہوں نے کہاکہ تفتان میں زائرین کیلئے انتظامات نہ کرنے کی سنگین غلطی سامنے آئی ،بہتر انتظامات ہوتے تو پاکستان میں وائرس کاایسا شدید حملہ نہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ کورونا کی تاحال کوئی دوا نہیں ،بس احتیاطی تدابیر پر عمل کرناہوگا،تمام پارٹی ورکرز اورعوام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں چاروں وزرائے اعلیٰ شراکت داری کے ساتھ لائحہ عمل طے کریں ،انہوںنے کہاکہ نیشنل ٹاسک فورس میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے ،حکومت فی الفور مشترکہ مفادات کونسل کا ااجلاس طلب کرے،جہازو کو ان ممالک میں بھیجا جائے جہاں سے طبی آلات مل سکتے ہیںوینٹی لیٹر اورسیفی کٹس سمیت تمام مطلوبہ آلات درآمد کئے جائیں، پارٹی کی جانب سے 10 ہزار حفاظتی کٹس فراہم کریں گے، قرنطینہ سنٹرز کو شہروں سے باہر منتقل کیاجائے ،عوام کوروناٹیسٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے صاحب حیثیت اور امیر آدمی اس مشکل وقت میں سامنے آئیں غریبوں کے ٹیسٹ مفت کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔شہبازشریف نے حکومت سے پٹرول کی قیمت 70 روپے فی لٹر کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عالمی منڈی میں اس قت تیل کی قیمتیں انتہائی کم ہیں ،حکومت کا فرض ہے کہ لوگوں کو معاشی مشکلات سے نکالے ۔شہبازشریف نے حکومت سے شرح سود3 سے 4 فیصد کم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود کم کرنے سے حکومت کو ایک سال میں 80 ارب روپے کی بچت ہوگی ،عوام کا خیال کریں ہمیں دل بڑا کرکے کام کرنا پڑے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close