مردان میں کورونا سے ہلاک پہلے شخص کی عمرے سے واپسی پر دعوت نے ہزاروں افراد  کی زندگی خطرے میں ڈال دی

مردان (پی این آئی) خیبر پختون خوا کے بڑے شہر مردان میں عمرے سے واپس آنے والے ایک شخص سعادت خان کی لاپرواہی نے ہزاروں پاکستانیوں کو کرونا وائرس کے خدشے سے دوچار کر دیا۔ ملک میں وائرس سے متاثرہ جاں بحق ہونے والے پہلے شخص نے علامات دوسروں سےچھپائے رکھیں اور عمرے سے واپس

آنے کے بعد ہزاروں لوگوں کو دعوت پر بلا لیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صرف ایک شخص کی لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے خدشے سے دوچار ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث جو پہلا شخص جاں بحق ہوا، وہ انتقال کرنے سے قبل ہزاروں لوگوں سے گلے مل چکا تھا۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق مردان کا رہائشی سعادت خان فروری کے مہینے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے دو سے تین ہفتوں کے لیے سعودی عرب میں مقیم رہا تھا اور اسی دوران اس میں بخار سمیت کرونا کی دیگر علامتیں ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں لیکن سعادت خان نے ان علامات کو پوشیدہ رکھا۔عمرہ ادا کرنے کے بعد پاکستان واپس آ کر اس نے اپنے گاؤں میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ پھر سعادت نے عمرے کی خوشی میں کھانے کی بڑی دعوت بھی دی جس میں اس کے خاندان والوں سمیت گاؤں کے دو ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔ پھر سعادت خان طبیعت مزید خراب ہونے پر ہسپتال جا پہنچا جہاں اس نے کرونا کی علامتوں کے باوجود قرنطینہ میں جانے سے انکار کر دیا اور واپس گھر لوٹ آیا۔ 17  مارچ کو طبیعت بگڑنے پر سعادت خان کو دوبارہ ہسپتال جانا پڑا۔ اس سے اگلے روز یعنی 18 مارچ کو ٹیسٹ کے نتائج میں سعادت خان میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اسے فوری آئسولیشن سینٹر بھیج دیا گیا لیکن وہ اسی روز انتقال کر گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سعادت خان موت سے قبل جن جن لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہا، ممکنہ طور پر وہ سب کرونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ جبکہ یہ ہزاروں افراد مزید جن افراد سے میل جول رکھتے ہوں گے، وہ بھی وائرس کا شکار ہونے کے خدشے سے دوچار ہیں۔ اسی لیے سعادت خان کا گاوں لاک ڈاون کیا جا چکا ہے لیکن پورا علاقہ خوف و ہراس کا شکار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close