کورونا وائرس سے 6افرادہلاک، متاثرہونے والوں کی تعداد 884ہوگئی

(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، مہلک وائرس سے 884 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں آج مزید 88 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے سندھ 42، پنجاب میں 24، گلگت بلتستان میں9، خیبرپختونخوا میں 7، اسلام آباد میں 4، اور بلوچستان میں 2 افراد کورونا وائرس کا شکار

بنے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی 6 ہے جن میں 4 کا تعلق سندھ اور 2 اسلام آباد سے ہیں۔ملک میں مہلک وائرس سےجان کی بازی ہارنے والوں میں سے خیبرپختونخوا کے 3 جبکہ سندھ ،گلگت بلتستان اور بلوچستان سے 1،1 فرد شامل ہے۔پنجاب میں مرض کے متاثرین کی مجموعی تعداد 246 تک پہنچ گئی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں 177، لاہور میں52، گجرات میں4، گجرانوالہ میں4، جہلم میں3، راولپنڈی اور ملتان میں 2،2 جبکہ سرگودھا میں 1 شخص کورونا وائرس سے متاثرہ ہے۔سندھ میں کل کیسز کی تعداد 394 تک پہنچ گئی ہے، تفتان سے سکھر آنے والے متاثرہ زائرین کی تعداد 260 ہوچکی ہے جبکہ کراچی میں کورونا متاثرین کی تعداد 132 ہوچکی ہے، حیدر آباد اور دادو سے بھی ایک ایک مریض سامنے آچکا ہے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق اب تک صوبے میں صحتیاب ہونے والے 4 مریضوں کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والا ایک مریض جان کی بازی ہار چکا ہے۔خیبرپختونخوا میں مریضوں کی مجموعی تعداد 38 ہے، جن میں سے ڈی آئی خان سے 16، پشاور 10، مردان 6، مانسہرہ 3، بونیر، چارسدہ اور کرک سے ایک ایک متاثرہ شخص سامنے آچکا ہےجبکہ صوبے میں اب تک 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بلوچستان میں مجموعی طور پر 110 افراد میں کورونا وائرس تشخیص ہوا ہے آج کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج 66 مریض انتقال کرگیا۔گلگت بلتستان میں متاثرہ کیسز کی تعداد 80 تک پہنچ گئی، جن میں 25 کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے، متاثرہ افراد کو آئسولیشن سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں مجموعی طور پر 15 افراد مرض سے متاثرہ ہوچکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا ایک کیسز سامنے آچکا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close