لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس سے متاثرہ سندھ کےصنعتی مزدوروں کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

کراچی(پی این آئی): لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس سے متاثرہ سندھ کے صنعتی مزدوروں کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔سندھ حکومت نے ایک بار پھر دیگر صوبوں سے پہلے کورونا وائرس کی مشکل صورتحال میں عوام کی فلاح کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے۔حکومت سندھ نے مزدوروں کی ملازمت اور تنخواہوں

کے تحفظ کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت کوئی صنعتی ادارہ لاک ڈاؤن کے دوران نہ کسی مزدور کو نکال سکے گا اور نہ ہی اس کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وبائی امراض ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت ملازمین کے تحفظ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق ہرصنعتی، تجارتی مزدور کو مکمل تنخواہ دی جائے گی، لاک ڈاؤن کے عرصے کے دوران کسی مزدور کی اجرت سےکٹوتی نہیں کی جاسکےگی۔علاوہ ازیں حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنے آپ کو قرنطینہ سینٹرز منتقل نہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے کارروائی کےاختیارات ڈپٹی کمشنرز کو دے دیے، قرنطینہ میں نہ رہنے والے افراد کیخلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close