کورونا فنڈ میں کراچی کے تاجرنے 79لاکھ، 88سالہ ریٹائرڈ ملازم نے 10لاکھ روپے عطیہ کر دیے

ُ(پی این آئی)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے قائم کردہ کورونا وائرس فنڈ میں کراچی کے ایک تاجر نے 79 لاکھ روپے جبکہ 88 سالہ ریٹائرڈ ملازم نے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دے دیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی کےایک تاجر کی جانب سے79 لاکھ روپےعطیہ وزیراعلیٰ سندھ کے کورونا فنڈ میں

دیا گیا ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق تاجر نے رقم سندھ بینک میں جمع کرائی، تاجر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنےکی درخواست کی ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو 88 سال کے ریٹائرڈملازم نے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازم نے وزیراعلیٰ سندھ کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا، چیک کےساتھ خط بھی تھا جس میں عطیہ دینےوالےنےنام ظاہرنہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ کوروناوائرس کےفنڈمیں لوگ دل کھول کرعطیہ دےرہےہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے 3 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا تھا اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی تھی۔سندھ حکومت نے کورونا فنڈ کی مد میں سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں سے بھی کٹوتی کردی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کی تنخواہوں سے ایک ارب 78 کروڑ24 لاکھ 69 ہزارروپے کاٹے گئے ہیں۔کٹوتی گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین اورافسران کی تنخواہوں سے کی گئی ہے، اس کے علاوہ صوبائی وزراء، مشیراور معاونین خصوصی کی بھی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے۔تنخواہوں سے کاٹی گئی رقم کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں پر خرچ ہوگی۔خیال رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فوج کو تعینات کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا جس کی منظوری اب وزارت داخلہ نے دے دی ہے۔یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 884 تک جاپہنچی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close