کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے لوگوں کو مرغا بنا دیا

(پی این آئی)کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے منچلوں کو پکڑ کر مرغا بنا دیا۔کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کراچی سمیت صوبے بھر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام غیر ضروری طور پر اپنے گھروں نہ نکلیں،

اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رات 12 بجتے ہی صوبے بھر میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے گشت شروع کر دیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے تمام غیر ضروری دکانیں بند اور عوام کو گھروں پر رہنے کے اعلانات بھی کیے گئے۔حکومتی احکامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلانات کے باوجود کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 کورنگی روڈ پر کچھ منچلے باہر نکل آئے۔پولیس نے بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے والے منچلوں کو دھر لیا اور انھیں سڑک پر مرغا بنا دیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ کراچی میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں