موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کر دی گئی

(پی این آئی)حکومت سندھ نے کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 15 دن کے لیے پابندی عائد کردی۔سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی جارہی ہے۔ عوام کی جانب سے

لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد سندھ حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 15 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی تھی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close