کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے مزدوروں کی ملازمت اور تنخواہوں کے تحفظ کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں تمام صنعتوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی صنعتی ادارہ کسی مزدور کو بیروزگار نہیں کرسکے گا،ہر صنعتی اور تجارتی مزدور کو مکمل تنخواہ دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق
سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران تمام مزدوروں کی ملازمت کے تحفظ کیلئے زبردست اقدام اٹھا لیا ہے۔سندھ حکومت نے مزدوروں کی ملازمت اور تنخواہوں کے تحفظ کا حکم نامہ جاری کیا ہے کہ کوئی بھی صنعتی ادارہ کسی مزدور کو بیروزگار نہیں کرسکے گا،ہر صنعتی اور تجارتی مزدور کو مکمل تنخواہ دی جائے گی۔لاک ڈاؤن کے عرصے میں کسی مزدورکی تنخواہ میں سے کٹوتی نہیں کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے وبائی امراض ایکٹ اوت دیگر قوانین کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ ایکسپورٹرز کے لیے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا گیا۔ 70 لاکھ مزدوروں کیلئے 3 ہزار روپے کا ماہانہ پیکج منظور کیا گیا۔ جس کے تحت 70 لاکھ مزدور افراد کو تین ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کے لئے کل پیکیج کا اعلان کریں گے۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے نہایت فخرمحسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی مصیبت اورمشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،میں اپنے ہم وطنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خوف میں مبتلا نہ ہوں بلکہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں،ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس آفت کا مقابلہ کرسکیں جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں