لاک ڈائون کرنا میری شکست ہو گی۔۔ وزیراعظم عمران خان کا موقف لیکن آج صبح کس کا میسج آیا جس نے وزیراعظم کو لاک ڈائون کا آپشن استعمال کرنے پر مجبور کر دیا؟

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم آج پنجاب میں 14 روز کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔وزیراعظم کو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیوں تبدیل کرنا پڑا اسی حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے عارف حمید

بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو 15 دن پہلے ہی اہم اداروں اور ماہرین نے لاک ڈاؤن کرنے کی رائے دی تھی۔حکومت کی ناکامی سامنے آگئی ہے اور آخر کار فوج کے پاس جانا پڑا ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو لاک ڈاؤن سے چڑ ہے۔حالانکہ 2014 کے دھرنے میں یہ کروڑوں بار لاک ڈاؤن کرنے کی بات کرچکے ہیں۔وزیراعظم کو لگتا تھا کہ لاک ڈاؤن کرنا میری شکست ہوگئی جس کے بعد مجبورا فوج کو بلانا پڑے گا۔لیکن وزیراعظم کو بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن کرنے میں جتنی دیر کی جائے گی اتنے زیادہ نقصانات ہوں گے ۔وزیراعظم کو اس کے بعد ان ممالک کے بارے میں بتایا گیا جہاں پر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔عمران خان کو بتایا گیا اگر آپ بارہ دن بعد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کریں گے تو اس سے بہت زیادہ نقصان کا سامنا ہوگا۔لیکن عمران خان مسلسل انکار کرتے رہے اور اس کے بعد گزشتہ روز سکائپ ایک اہم ترین پریس کانفرنس ہوئی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔عمران خان کو آج صبح میسج کیا گیا کہ پاکستان میں اٹلی سے بھی زیادہ برے حالات ہونے والے ہیں ہیں خدا کے واسطے یہ سب ضد چھوڑ دیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں پاکستان 27 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ پاکستان کورونا وائرس کیسز کی تعداد803 ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان 27 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے افراد میں اٹلی سہر فہرست ہے۔ جہاں ہلاک افراد کی تعداد 5436 ہو چکی ہے۔ چین کا نمبر دوسرا ہے جہاں 32 سو سے زائد افراد جان کی باز ی ہا ر چکے۔سپین میں ہلاکتوں کی تعداد 1850 ہوگئی ہے ایران میں 1800 افراد کورنا کا شکار ہوئے جس کے بعد ایران نمبر چار پر آگیا ہے۔ فرانس 675 ہلاکتوں کے ساتھ 5ویں، امریکہ 458 ہلاکتوں کے باعث 6ویں ، جبکہ برطانیہ کا نمبر ساتواں ہے۔ جہاں 281 افراد اس خطرناک وائرس کا شکار ہوئے۔ نیدرلینبڈ 150،جنوبی کوریا 111، سوئٹزرلینڈ98 ہلاکتوں کے ساتھ باالترتیب 8 ویں ، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close