کورونا وائرس کیخلاف لڑتے لڑتے خود ہی کورونا کا شکار ہو گئے ، پیپلزپارٹی کے سینئر اور حکومتی شخصیت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی (پی این آئی) وزیر تعلیم سعید غنی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ویڈیو پیغام میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ روز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا۔حیرت انگیز طور پر وہ پازیٹو آگیا ہے۔لیکن کرونا وائرس کے لئے جو علامات بتائی گئی ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں

ہو رہا۔نہ مجھے کھانسی ہے،نہ مجھے نزلہ ہے اور نہ ہی زکام ہے نہ بخار ہے۔میں اپنے آپ کو بالکل صحت مند محسوس کر رہا ہوں۔سعید غنی نے مزید کہا کہ میں نے ایک اورٹیسٹ بھی کروایا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار کر رہا ہوں۔لیکن احتیاطی طور پر میں نے خود کو مکمل آئسولیشن میں ڈال دیا ہے۔میں گھر پر رہ کر اپنی تمام ذمہ داری ادا کر رہا ہوں۔سعید غنی نے گزشتہ دنوں میں خود سے ملنے والے تمام افراد کو بھی کہا کہ وہ اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیں۔کیونکہ جس طرح مجھے کسی سے وائرس لگا ہے ممکن ہوسکتا ہے کہ مجھ سے بھی کسی اورکو منتقل ہوا ہو۔ان افراد میں سے کسی کو بھی کرونا وائرس کے علامات محسوس ہو تو اپنا ٹیسٹ کروائیں۔۔خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 15 دن کا لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت تحت صوبے کے دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز سمیت تمام عوامی مقامات بند ہیں۔کھلنے والی دکانوں میں صرف میڈیکل اسٹور اور اشیاء خردونوش کی دکانیں شامل ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بجلی، پانی، کیبل،ٹیلی کام اور بینکنگ سروسزجاری رہیں گی تا کہ لوگوں کو اپنی زندگیاں گزارنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ملک بھر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے جس کے بعد ابھی تک ملک بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 804ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close