ملتان قرنطینہ میں رہائش پزیر زائرین کی فرمائشوں نے انتظامیہ کے حوش اُڑا دیے

لتان (پی این آئی ) ملتان قرنطینہ سینٹر میں موجود زائرین کی جانب سے نت نئی فرمائشیں سامنے آنے لگیں ہیں۔ 16زائرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بیویوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے۔جبکہ دیگر زائرین کی بھی منفر دفرمائشیں انتظامیہ کے لئے پریشانی کا باعث بن گئیں ہیں۔ کچھ زائرین کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سنٹر میں

وقت گزارنا مشکل ہو گیا ہے ، وقت گزارنے کیلئے لڈو فراہم کی جائے۔ جبکہ دیگر نے کیرم سمیت نرم بستر کی فراہمی کا مطالبہ بھی کردیا۔ زائرین نے کھانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے، کچھ کا کہنا ہے کہ سفید آٹے کی روٹیاں فراہم کی جائیں، جبکہ دیگر زائرین براؤن آٹا کھانا پسند کرتے ہیں۔ملتان قرنطینہ سنٹر کی انتظامیہ زائرین کی فرمائشوں پر چکرا گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وسائل مٰیں تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہیں ہی۔ تاہم بیوی کو ساتھ رکھنے کے معاملے پر ابھی تک انتظامیہ کا ردعمل سامنے نہ آسکا۔ یہ زائرین کے اہل خانہ کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کو ملک کے مختلف شہریوں میں قائم قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے۔اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایران میں موجود 9 ہزار میں سے تین ہزار زائرین کو براہ راست فیصل آباد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔جن میں سے 3 ہزار زائرین کو براہ راست فیصل آباد لایا جائے گا۔زائرین کے لیے ہنگامی بنیادوں طور پر پر تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔زرعی یونیورسٹی کے 26 میں سے 20 ہاسٹل قرنطینہ سنٹر کے لیے مختص کر لیے گئے ہیں۔ان زائرین کو فیصل آباد ائیرپورٹ پر مخصوص پروازوں کے ذریعے لایا جائے گا۔وہاں سے مخصوص بسوں کے ذریعے انہیں زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں منتقل کیا جائے گا جنہیں قرنطینہ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔یہ قرنطینہ سنٹر پاک فوج کے جوانوں کی نگرانی میں بنائے گئے ہیں۔ان زائرین کو 14 دن تک اسی قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں