کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی حکومت کو بڑی پیش کش

لاہور (پی این آئی) کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت کو بڑی مدد پیش کر دی ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار کے روز منصورہ ہسپتال میں 160 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ کا افتتاح کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت

اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن نے اپنے تمام اسپتالوں، 300 سے زائد ایمولینسز حکومت کو قوم کی خدمت کے لیے پیش کر دئیے ہیں۔یہ اسپتال ایمبولینس پوری قوم کے ہیں۔حکومت تنہا اتنی بڑی آفت سے نہیں لڑ سکتی اسی لیے تمام سیاسی جماعتوں اور ہر فرد کو مل کر اس کے خلاف اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔اسی حوالے سینئر صحافی مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیٹ جیتنے والی جماعت اسلامی نے حکومت کو 300 ایمبولینس 53 ہسپتال اور 10 جدید لیبز حوالے کیے۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اب حکومت اور سیاسی جماعتوں کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں،سب کو مل کر کرونا سے لڑنا اور اپنی قوم کو محفوظ بنانے کے لیے ہر وہ کام کرنا ہوگا جس سے لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں،کرونا سے خود بھی بچنا ہے اور اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو بھی بچانا ہے، ، جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن نے اپنے تمام ہسپتال اور تین سو سے زائد ایمبولینسز عملے سمیت حکومت کو قوم کی خدمت کے لیے پیش کردیے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کے جذبہ خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت طبی عملے کے لیے کٹس کا انتظام کرے۔شب معراج میں قوم اجتماعی توبہ و استغفار اور خصوصی دعائیں کرے تاکہ اللہ تعالیٰ اس وبا سے ہمیں نجات دے دے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ ہسپتا ل میں 160 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نا ئب امیر معراج الہدٰی صدیقی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل و نیشنل فوکل پرسن کرونا آگاہی و صفائی مہم اظہر اقبال حسن ، ایم ایس منصورہ ہسپتال ڈاکٹر انوار بگوی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں