کراچی میں لاک ڈاؤن پہلے ہی دن 7 افراد کو حراست میں لے لیا

سکھر(پی این آئی) سندھ حکومت نے گزشتہ روز صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج سے لاک ڈاون پر عمل کیا جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں تفصیلا ت موصول ہوئی ہیں جس کے مطابق 7 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ

گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق سکھر سے ہیں۔ان میں سے 5افراد ایک مقامی شاہراہ پر اکٹھے بیٹھے ہوئے تھے، انہیں وہاں سےگرفتار کیا گیا جبکہ باقی دو افراد کو ایک گلی میں گھومتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں 15 دن کا لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت تحت صوبے کے دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز سمیت تمام عوامی مقامات بند ہیں۔کھلنے والی دکانوں میں صرف میڈیکل اسٹور اور اشیاء خردونوش کی دکانیں شامل ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بجلی، پانی، کیبل،ٹیلی کام اور بینکنگ سروسزجاری رہیں گی تا کہ لوگوں کو اپنی زندگیاں گزارنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بجلی اور گیس والی کمپنیوں سے مزید گزارش کی تھی کہ وہ لوگوں سے ایک مہینے کا بل وصول نہ کریں کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے بہت زیادہ لوگوں کے کاروبا ر متاثر ہوں گے، کمپنیوں کی جانب سے اس حوالےسے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے جس کے بعد ابھی تک ملک بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد799 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد مہلک وائرس کی نظر ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جس کے بعد عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں