سابق صدر آصف علی زرداری مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی91ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی91 ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کی غیور قوم ان کی ملک اور قوم کی لئے قربانی اور جدوجہدکو کبھی نہیں بھولے گی۔اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ مادر جمہوریت نے

جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لئے تاریخی جدوجہد کی اور اس جدوجہد میں میں ناقابل برداشت صدمات سہے ان کی بہادری اور ثابت قدمی جمہوریت پسندوں کے لئے حوصلہ اور ڈھارس رہی، انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جس عزم اور حوصلے سے سفاک، اقتدار کے لالچی آئین شکن ٹولے کی مزاحمت کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔آصف زرداری نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے سیاست میں صبر اور برداشت کے اصول متعارف کرائے۔ وہ اصول آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے مشعل راہ ہیں۔ سابق صدر نے جمہوریت کے لئے مادرجمہورریت نے جو پر چم سر بلند کیا تھا پیپلز پارٹی کے جیالے مضبوطی سے تھامے رکھیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین کا تحفظ کرتے ہوئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close