کراچی (پی این آئی) سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی نعیم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم اب ان افواہوں کی تردید سامنے آگئی ہے۔ترجمان جامعہ بنوریہ العامیہ سائٹ ٹاؤن کراچی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مفتی نعیم میں کرونا وائرس کی خبریں بے بنیاد ہیں ، عوام
افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ انہیں عارضہ قلب کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ صحتیاب ہو کر گھر واپس آچکے ہیں۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی نعیم کو کار میں سہارا دے کر بٹھایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے یہ دعویٰ کرنا شروع کردیا کہ مفتی نعیم نے عمرہ سے آنے والے زائرین سے ملاقاتیں کی تھیں جبکہ کچھ لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مہتمم جامعہ بنوریہ نے مردان کے کچھ لوگوں سے ملے تھے جس کے باعث انہیں کرونا وائرس ہوا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں