پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب

کراچی (پی این آئی) کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا ہے، مریض کے دوران علاج 2 بار ٹیسٹ منفی آئے، چوتھے صحتیاب مریض کو جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 333 ہوگئی، زائرین میں کیسز کی

تعداد210 ہے۔ جبکہ سندھ میں نئے کیسز کی تعداد میں ابھی کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔اسی طرح کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا ہے۔ مریض کے دوران علاج 2 بار ٹیسٹ منفی آئے، چوتھے صحتیاب مریض کو جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔ واضح رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ لاک ڈاؤن سے متعلق تمام ضلعی حکومتوں کو مراسلہ بھی کردیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے بھر میں 15روز کیلئے لاک ڈاؤن کردیا ہے، سندھ میں آج رات12بجے سے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔لوگوں کو بلاضرورت گھروں سے نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایک گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک شخص سفر کرسکے گا،اسی طرح اگر کسی نے ہسپتال جانا ہو تو گاڑی میں صرف تین افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔ اگر کوئی شخص کسی کام سے باہر نکلے تو شناختی کارڈ اپنے پاس رکھے۔ اسی طرح پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 714 تک ہوگئی ہے۔ ہفتے کی رات 12بجے تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 630 تھی لیکن اب سندھ پنجاب اور گلگت میں مریضوں کی تعداد بڑھنے سے 714 تک ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سندھ میں نئے مریض41، پنجاب میں 27 اور گلگت بلتستان میں 16 کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد سندھ میں کورونا مریضوں کی کل تعداد333، پنجاب163، بلوچستان 104، خیبرپختونخواہ31، گلگت بلتستان71، اسلام 11، کشمیر میں ایک مریض کورونا سے متاثرہ ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close