کورونا وائرس کے مشکل ترین حالات میں بھی وزیراعظم نے مایوسی پھیلائی،بلاول بھٹو زرداری

(پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے ردعمل میں کہا ہے کہ کورونا وبا کے مشکل ترین حالات میں بھی وزیراعظم نے مایوسی پھیلائی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف جنگ ہو یا کورونا وائرس سے لڑائی عمران خان نے ہمیشہ

قوم کو تقسیم کیا لیکن ہمیں ہر صورت عوام کی جانوں کا تحفظ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ آج ہماری صورتحال اٹلی کی طرح نہیں ہے، اگر ہم کچھ نہیں کریں گے تو ویسی ہی صوتحال بن جائے گی اور وہ اچھا صحت کا نظام ہونے کے باوجود برداشت نہیں کرسکے تو ہم کیسے کریں گے؟ وفاقی حکومت سے اپیل ہی کرسکتا ہوں کہ جلد ایکشن لینا ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ 18 ماہ میں لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کرنے والے حاکم کو اب غریب یاد آئے ہیں؟ روزگار بچانے کے نام پر لوگوں کو موت کے منہ میں نہیں دھکیلا جا سکتا، بہانے بنانے کے بجائے وزیراعظم قومی وسائل غریبوں پر خرچ کیوں نہیں کرتے؟ اگر اب بھی قومی وسائل اور خزانہ عوام پر خرچ نہیں ہوگا تو کب ہوگا؟بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو بھی سراہا اور عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران عوام گھروں پر رہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے آج قوم سے دوسرا خطاب کیا جس میں انہوں نے ایک بار پھر ملک میں لاک ڈاؤن سے انکار کیا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 777 تک جاپہنچی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close