سندھ بھر میں لاک ڈاؤن ،شہری سامان کس طرح خرید سکیں گے؟کمشنر کراچی نے بتا دیا

کراچی (پی این آئی)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری ہر قسم کے سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں گے، بسیں، آن لائن ٹیکسی سروسز، بس سروس اور رکشے وغیرہ کو شاہراہوں پر گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا شناختی کارڈ دکھا کر 48 گھنٹے بعد سامان

خرید سکیں گے۔شہر میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ فارم ہاؤسز اور گھروں میں تقریبات پر پابندی ہوگی جبکہ سخت ضرورت پر ہی گھر کے ایک فرد کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ گروسری اور کریانہ اسٹورز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، پیٹرول پمپس پر کسی گاڑی میں 10 لیٹر سے زیادہ پیٹرول نہیں ڈالا جائے گا جبکہ تمام ریسٹورینٹ کے کچن بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بینکوں اور افسران کے سیکورٹی گارڈز مکمل وردی پہنیں گے، نیز کمپنی کی جانب سے دیے گئے آئی ڈی کارڈ اور شناختی کارڈ بھی ہمراہ رکھیں گے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مزید کہا کہ صارفین کو رہنمائی اور کمپنیز کے مقامی آگاہی سینٹر بند رہیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں